22 دسمبر 2010 - 20:30

سانحہ عاشورہ و اربعین کے شہدا کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو فوری گرفتار کیا جائے؛ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے: محرم الحرام میں ایجنسیوں کی چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ابنا: ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی ،مولانا مختار امامی نے کراچی میں ہونیوالی شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور شیعہ علاقوں میں چھاپوں کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ1ماہ میں18افراد کی بلا جواز گرفتاری اور آپریشن کرنیوالے سکیورٹی ادارے سانحہ عاشورہ و اربعین کے دہشت گردوں کو ابتک کیوں گرفتار نہ کرسکے ،اُن کا کہنا تھا کے خفیہ اداروں کو ملک کی سلامتی اور شہر کراچی کے امن امان کو قائم کرنا ہے تو وہ ملک دشمن اور اسلام دشمن تنظیموں و طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے جوپورے ملک میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور ان کے خلاف تو حکومت اور سکیورٹی اداروں کا کردار برائے نام کیوں ہے ۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے خلاف محرم الحرام میں حکومت کی جانب سے متصبانہ رویہ رکھا جا رہا ہے اگر بلا جواز گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیاتو ایام عزا کے جلوس و مجالس عزا حکومتی ایوانوں اورجیلوں میں برپاکی جائے گی۔

..........

/110